اسلام آباد…آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدرسردارعتیق احمدخان نے اسلام آبادمیں آزاد کشمیر اسمبلی کے ضمنی انتخابات کے موقع پر فائرنگ کی عدالتی تحقیقات
کامطالبہ کیاہے۔انہوں نے الزام عائدکیاہے کہ زرداری حکومت آزاد کشمیرکوغیرمستحکم کرناچاہتی ہے۔کشمیر ہاوس اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں ان کاکہناتھاکہ این آر زدہ وزیر داخلہ نے اندھادھند چھاپوں کا حکم دیاہے،جوقابل مذمت ہے۔سردارعتیق نے کہاکہ کشمیر ہاوس پرچھاپہ مار کر ریاست کشمیر کے تقدس کوپامال کیاگیا،وزیراعظم یوسف رضاگیلانی ان اقدامات کانوٹس لیں۔انہوں نے کہاکہ ضمنی انتخاب میں مرکزی یاپنجاب حکومت نے کوئی مداخلت نہیں کی ۔سردارعتیق نے پاک بھارت مذاکرات کوخوش آئندقراردیتے ہوئے کشمیریوں کوبھی ان میں شامل کرنے کامطالبہ کیا۔








