کراچی …احبات پاکستان اور امریکا کی جانب سے اعلان کردہ رقم آنے میں تاخیر کے باعث ڈالر ایک پھر بے قابو ہوگیا اور اوپن مارکیٹ یہ87روپے تک پہنچ گیا۔ احباب
پاکستان اور امریکا کی اعلان کردہ رقم آنے میں تاخیرروپیہ کو مزید کمزور کررہی ہے۔اوپن مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کو 87 روپے کی سطح پر پہنچا دیا اور اسے45پیسے اضافے کے ساتھ86 روپے95 پیسے پر فروخت ہوتے دیکھا گیا۔دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں بھی ڈالر85 روپے سے تجاوز کرگیا اور یہ85 روپے دو پیسے پر فروخت ہورہا ہے۔








