واشنگٹن…ایران نے پائلٹ کے بغیر چلنے والے ڈرون طیارے کی پیداوار شروع کردی ہے۔ایک امریکی اخبار نے ایران کے سرکاری ٹیلی وژن کے حوالے سے بتایا ہے کہ
وزیر دفاع جنرل احمد واحدی نے کہا ہے کہ یہ طیارہ نگرانی کے علاوہ حملہ کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے اور ایک ہزار کلو میٹر تک پرواز کرسکتا ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی فضائیہ کے بریگیڈیئر جنرل عزیز نصیر زادہ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ طیارے کی آزمائشی پرواز کر لی گئی ہے اور اس میں ایسی خصوصیت ہے کہ ریڈار بھی اس کا سراغ نہیں لگاسکتا،ان کا کہنا تھا کہ آزمائشی نمونہ تیار کرنے کے بعد اب باقاعدہ ڈرون طیارے بنائیں جائیں گے۔








