نئی دہلی…بھارت نے مستقبل قریب میں ہائپرسونک میزائل تیار کرنے کیلئے منصوبہ بندی شروع کر دی۔ بھارت کے سرکاری
ٹیلی ویژن چینل کی رپورٹ کے مطابق بھارت اور روس کے مشترکہ براہموس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سیباتانو پہلے نے بتایا کہ براہموس کے زیر اہتمام ہائپر سونک میزائلوں کی تیاری کا منصوبہ بنایا گیا ہے اور اس مقصد کیلئے میزائل کے ڈیزائن اور دیگر امور طے کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ براہموس کے تحت سپرسانک میزائل پہلے سے تیار ہو رہے ہیں جو آواز کی رفتار سے تین گنا تیز پرواز کے اہل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئے ہائپرسونک میزائل آواز کی رفتار سے 7 گنا تیز رفتار سے ہدف کو نشانہ بنانے کے اہل ہونگے۔








