راولپنڈی…عوامی مسلم لیگ کے سر براہ اور معروف سیاسی راہنما شیخ رشید احمد قاتلانہ حملے میں زخمی ہو گئے ہیں جبکہ ان کے ہمراہ چلنے والے4ساتھی جاں بحق
اور 4زخمی ہو گئے ۔ذرائع کے مطابق شیخ رشید احمدراول پنڈی کے خیابان سر سید علاقے محمد ی چوک کے قریب واقع دفتر سے انتخابی جلسے سے خطاب کے لئے پیدل جا رہے تھے کہ سامنے سے مسلح افراد نے ان پر کلاشنکوف سے فائرنگ کر دی۔شیخ رشید کے پی اے جاوید قریشی کے مطابق شیخ رشید کے پیر میں گولیاں لگی ہیں اور واقعے میں وہ زخمی ہو گئے ہیں انہیں فوری طور پر بینظیر بھٹو اسپتال لے جایا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے کمشنر اور آر پی او کو واقے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔








