اسلام آباد…قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے ارکان نے کہاہے کہ ملک میں بلیک واٹرزموجودہے تاہم سیکریٹری داخلہ قمرزمان چودھری کاکہناہے کہ بلیک واٹرزنامی کوئی
ایجنسی ملک میں موجودنہیں ۔اسلام آباد میں قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں سیکرٹری داخلہ کاکہناتھاکہ انٹیلی جنس اداروں نے بھی بلیک واٹرزکی عدم موجودگی کی تصدیق کی ہے۔اس موقع پر کمیٹی کی رکنبشریٰگوہرنے کہاکہ انہوں نے پشاور یونیورسٹی ٹاون میں بلیک واٹرزکے اہلکاروں کوگھومتے دیکھا۔چیئرمین قائمہ کمیٹی عبدالقادر پٹیل کاکہناتھاکہ اگر بلیک واٹر نہیں ہیں تو منظم انداز میں مسلح ہو کر کون غیر ملکی گھومتے ہیں، انہوں نے اس حوالے سے سیکرٹری داخلہ سے جامع رپورٹ طلب کرلی ہے۔








