ناگ پور…ناگپورٹیسٹ میں ڈیل اسٹین نے بھارتی بیٹنگ لائن کے پرخچے اڑادیے،بھارت کو اننگز کی شکست سے بچنے کے لیے259رنزکی ضرورت ہے۔ ناگپورمیں جاری میچ کے تیسرے دن بھارت کی تین وکٹیں56رنزپرگرچکی تھیں۔ وریندرسہواگ اوربدری ناتھ نے136رنزکی شراکت بناکرٹیم کوبحران سے نکال لیا لیکن اس شراکت کاخاتمہ کیاہوابھارتی بیٹنگ لائن ڈیل اسٹین کے سامنے بے بس ہوگئی ۔ڈیل اسٹین نے 7 وکٹیں حاصل کیں،بھارت کی پوری ٹیم233رنزپرآؤٹ ہوگئی۔سہواگ109اوربدری ناتھ56رنزکے ساتھ نمایاں رہے۔ فالو آن کے بعددوسری اننگزمیں بھارتی ٹیم نے کھیل کے اختتام تک دووکٹ پر66رنزبنائے۔اسے اننگزکی شکست سے بچنے کیلئے259رنزکی ضرورت ہے۔








