Vladimir Putin “Anyone who does not regret the passing of the Soviet Union has no heart...”

Barack Obama “Focusing your life solely on making a buck shows a poverty of ambition...”

چولستان کے بڑے رقبے پر فوج کا قبضہ تشویشناک ہے: نواز شریف

Posted by Ibn-e-Umeed on Feb 6th, 2010 and filed under URDU NEWS. You can follow any responses to this entry through the RSS 2.0. Both comments and pings are currently closed.

بہاولپور… پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ چولستان کے بڑے رقبے پر فوج کا قبضہ تشویشناک ہے انتظامیہ مقامی لوگوں کو اراضی دے، کروڑوں روپے کے فنڈز کے باوجود چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے مقامی لوگوں کی بہتری کیلئے کچھ نہیں کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بہاولپور میں اپنے دو روزہ قیام کے دوران چولستان‘ ایری گیشن‘ فاریسٹ اور دیگر ترقیاتی منصوبو ں کے حوالے سے متعلقہ محکموں کے افسران اور کمشنر بہاولپور سے بریفنگ کے دوران کیا۔ اس موقع پر نوازشریف نے آبپاشی کے حکام کو ہدایت کی کہ علاقے میں پانی کی فراہمی کے انتظامات بہتر کرتے ہوئے فور ی طور پر پانی کا مسئلہ حل کیا جائے۔ بریفنگ کے بعد ہدایات دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چولستان کی زمین پر چولستانیوں کا حق ہے اور انہیں اس بات پر سخت تشویش ہے کہ چولستان میں کچھ غیر چولستانی بااثر افراد اور پاک فوج کی طرف سے بغیر الاٹمنٹ کے زمین کے بڑے حصوں پر قبضہ کیا ہوا ہے جو کہ چولستانی لوگوں کی حق تلفی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی 70ء کی دہائی سے قائم شدہ ہے اور کروڑوں روپے کے فنڈز اس ادارے کو مختص کئے جاتے ہیں مگر انتہائی تشویشناک بات ہے کہ اس ادارے نے ابھی تک چولستانیوں کی بہتری کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے۔

Share and Enjoy:
  • Digg
  • Facebook
  • email
  • LinkedIn
  • MySpace
  • Twitter

Comments are closed

Videos, Slideshows and Podcasts by Cincopa Wordpress Plugin

Log in | The Statesmen | A Radical Progressive Online Newspaper | Copyrights © 2009-2010 The Statesmen | Editor-in-Chief: Ibn-e-Umeed