Vladimir Putin “Anyone who does not regret the passing of the Soviet Union has no heart...”

Barack Obama “Focusing your life solely on making a buck shows a poverty of ambition...”

Archive for the Category ‘URDU NEWS’

شازیہ قتل کیس:نعیم ایڈووکیٹ کے جسمانی ریمانڈ میں چھ روزکی توسیع

شازیہ قتل کیس:نعیم ایڈووکیٹ کے جسمانی ریمانڈ میں چھ روزکی توسیع

لاہور…لاہور کی مقامی عدالت نے شازیہ قتل کیس کے مرکزی ملزم چوہدری نعیم ایڈووکیٹ کے جسمانی ریمانڈ میں چھ روزکی توسیع کرتے ہوئے اسے پولیس کے حوالے کردیاہے ۔اس موقع پرعدالت کے باہرشازیہ کے لواحقین اوررشتہ داروں نے احتجاج کیا۔ملزم نعیم ایڈووکیٹ کو جوڈیشل مجسٹریٹ سلیم شیخ کی عدالت میں پیشی کیلئے عقبی دروازے سے [...]

عسکریت پسندی چھوڑنے والے طالبان سے بات ہونی چاہیے،اسفندیار

عسکریت پسندی چھوڑنے والے طالبان سے بات ہونی چاہیے،اسفندیار

اسلام آباد…عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی خان نے کہا ہے کہ عسکریت پسندی چھوڑ دینے والے طالبان سے بات ہونی چاہئے ۔پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفت گو میں انہوں نے کہا کہ حکومت کو ان طالبان سے ضرور بات کرنی چاہئے جو انتہا پسندی چھوڑ دیں،اقوام متحدہ کی [...]

میثاق جمہوریت پر عمل نہ کرکے صدر مشکلات کا شکار ہیں، نوازشریف

میثاق جمہوریت پر عمل نہ کرکے صدر مشکلات کا شکار ہیں، نوازشریف

پشاور…مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ صدر زرداری نے میثاق جمہوریت پر عمل درآمد نہ کرکے مایوس کیااور وہ خود بھی مشکلات کا شکار ہیں۔پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کو اس وقت مشکلات کا سامنا ہے۔ ملک میں انقلابی سوچ اور اقدامات [...]

پاکستان اور بھارت جنگ کے متحمل نہیں ہوسکتے: وزیر اعظم گیلانی

پاکستان اور بھارت جنگ کے متحمل نہیں ہوسکتے: وزیر اعظم گیلانی

اسلام آباد . . . . . وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ جامع مذاکرات شروع کر نے کی ضرورت ہے،پاکستان اور بھارت جنگ کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ایک بھارتی ٹی وی سے بات چیت میں زیر اعظم نے کہا کہ دونوں ملک دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مصروف [...]

سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی، مجرم کا نام ای سی ایل سے خارج

سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی، مجرم کا نام ای سی ایل سے خارج

اسلام آباد …  ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے یکطرفہ طور پر اور سپریم کورٹ کی اجازت کے بغیر سپریم کورٹ سے 500 ملین روپے کا فراڈ کرنے کے ایک مجرم کا نام خارج کرکے وزارت داخلہ نے عدالت عظمیٰ کے فیصلے کی خلاف ورزی کی ہے۔ سپریم کورٹ کے واضح احکامات دیئے تھے کہ [...]

پیپلزلائرز فورم نے وزیرقانون بابر اعوان کو ہٹانے کا مطالبہ کردیا

پیپلزلائرز فورم نے وزیرقانون بابر اعوان کو ہٹانے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد …  پیپلز لائرز فورم نے اپنے ہی وزیر قانون بابر اعوان کیخلاف بغاوت کا اعلان کردیا ہے اور صدر آصف علی زرداری سے انہیں ہٹانے کامطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پارٹی کی پالیسی کیخلاف عمل پیرا ہیں جبکہ وہ ماضی کے اس آمر کی نشانی ہیں جس نے ذوالفقار علی بھٹو کو [...]

قومی اسمبلی : اینٹی منی لانڈرنگ بل2009 کثرت رائے سے منظور

قومی اسمبلی : اینٹی منی لانڈرنگ بل2009 کثرت رائے سے منظور

اسلام آباد… قومی اسمبلی نے دہشتگردوں کا مالیاتی نیٹ ورک توڑنے اورحوالہ وہنڈی جیسے کاروبارکی روک تھام کیلئے اینٹی منی لانڈرنگ بل2009ء سمیت مسابقتی بل2009ء کی منظوری دیدی ہے،بدھ کو قومی اسمبلی میں وزیر مملکت برائے خرانہ واقتصادی امورحنا ربانی کھر نے اینٹی منی لانڈرنگ بل2009ء اور مسابقتی بل2009ء ایوان میں پیش کئے جن کا [...]

سفیر حسین حقانی صرف پاکستانی شہری ہیں،سفارتی ترجمان

سفیر حسین حقانی صرف پاکستانی شہری ہیں،سفارتی ترجمان

واشنگٹن… امریکا میں پاکستانی سفارتخانے کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ سفیر حسین حقانی صرف پاکستانی شہری ہیں کیونکہ بین الاقوامی قانون کے تحت کوئی بھی شخص اس ملک کا سفیر نہیں بن سکتا جس کا وہ شہری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سفیر حسین حقانی پیدائشی طور پر پاکستانی ہیں اور اب بھی [...]

بنگلہ دیش، شیخ مجیب کے قاتل 5/سابق فوجی افسران کو پھانسی

بنگلہ دیش، شیخ مجیب کے قاتل 5/سابق فوجی افسران کو پھانسی

ڈھاکہ…بنگلہ دیش حکومت نے ملک کے بانی اور سابق صدر شیخ مجیب کے قتل میں ملوث پانچ سابق فوجی افسروں کو پھانسی دیدی ہے۔ ان ملزمان کو بدھ کے روز سپریم کورٹ کی جانب سے نظرثانی کی اپیلیں مسترد کیے جانے کے بعد اچانک رات دیر گئے پھانسی دی گئی۔قاتلوں کو ڈھاکہ کی سینٹرل جیل [...]

سندھ میں ایڈمنسٹریٹرز کی تقرری پر پی پی، متحدہ اتفاق، بلدیاتی انتخابات 90 روز میں جماعتی بنیاد پر ہوں گے

سندھ میں ایڈمنسٹریٹرز کی تقرری پر پی پی، متحدہ اتفاق، بلدیاتی انتخابات 90 روز میں جماعتی بنیاد پر ہوں گے

کراچی… پاکستان پیپلز پارٹی او ر متحدہ قومی موومنٹ کے درمیان سندھ میں ناظمین کی جگہ ایڈمنسٹریٹرز کی تقرری، بلدیاتی انتخابات 90 دن کے اندر جماعتی بنیادوں پر کرانے اور دیگر اہم معاملات پر اتفاق ہوگیا ہے اور طے پایا ہے کہ ایڈمنسٹریٹرز کی تقرری کا فیصلہ گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ کریں گے۔ صوبائی وزیر [...]

صدرکو استثنیٰ پاکستانی عدالتوں سے حاصل ہے، سوئٹزرلینڈ سے نہیں،خالد انور

صدرکو استثنیٰ پاکستانی عدالتوں سے حاصل ہے، سوئٹزرلینڈ سے نہیں،خالد انور

کراچی ( ٹی وی رپورٹ)سابق وزیر قانون خالد انور نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کو استثنیٰ پاکستانی عدالتوں سے حاصل ہے، سوئٹزرلینڈ کی عدالتوں سے نہیں، وزیر اعظم کے ذہن میں کنفیوژن ہے، دونوں ٹرین ایک ہی پٹری پر چل پڑی ہیں ، لگتا ہے کہ محاذ آرائی ہونے والی ہے اور ایک [...]

صدر کو استثنیٰ حاصل ہے، سوئس مقدمات بحال نہیں کرسکتے، وزیراعظم گیلانی

صدر کو استثنیٰ حاصل ہے، سوئس مقدمات بحال نہیں کرسکتے، وزیراعظم گیلانی

اسلام آباد…وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ صدر کو استثنیٰ حاصل ہے، پارلیمنٹ استثنیٰ ختم کردے تو صدر کے خلاف سوئس مقدمات کھولنے کو تیار ہیں، اس وقت سوئس مقدمات بحال نہیں کرسکتے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر مکمل عملدآمد کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا [...]

لاپتاافراد کا کیس،وزارت دفاع کی رپورٹ مسترد،فیصلہ آئندہ ماہ ہوگا

لاپتاافراد کا کیس،وزارت دفاع کی رپورٹ مسترد،فیصلہ آئندہ ماہ ہوگا

اسلام آباد…سپریم کورٹ نے لاپتا افراد کے مقدمہ میں وزارت دفاع کی جانب سے پیش کی گئی مختصر رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کیس کا فیصلہ آئندہ ماہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔جسٹس جاوید اقبال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے لاپتا افراد کے مقدمہ کی سماعت کی۔وزارت دفاع کی جانب [...]

عمران خان کو مقامی پبلشر کے بقایاجات فوری ادا کرنے کا حکم

عمران خان کو مقامی پبلشر کے بقایاجات فوری ادا کرنے کا حکم

پشاور …پشاور کی مقامی عدالت نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران کو ہدایت کی ہے کہ مقامی پبلشر کو تین لاکھ بیس ہزار روپے کے بقایا جات کی فوری ادائیگی کی جائے۔سینئر سول جج پشاور محمد ندیم کی عدالت میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف مقدمے کی سماعت ہوئی۔ مقامی پبلشر ظفر [...]

حکومت کوسالانہ 1300ارب روپے کا نقصا ن ہورہا ہے، شوکت ترین

حکومت کوسالانہ 1300ارب روپے کا نقصا ن ہورہا ہے، شوکت ترین

اسلام آباد…وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ میں کہا ہے حکومت کو سالانہ1300 ارب روپے کا نقصان ہورہا ہے اس کے علاوہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں135 ارب روپے کے نقصانات ہوچکے ہیں۔وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ میں [...]

اداروں میں تصادم نہیں ہوگا،چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری

اداروں میں تصادم نہیں ہوگا،چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری

اسلام آباد . . . . چیف جسٹس آف پاکستان ، جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ اداروں میں تصادم نہیں ہوگا اور عدلیہ ، جمہوریت اور پارلیمنٹ کی مضبوطی کرے گی ، وزیراعظم نے عدالت عظمی کے نام اپنے خط میں کہا ہے کہ آئین انہیں اعلی بیوروکریسی میں ترقی کا صوابدیدی [...]

سوئس کیسز اور زرداری کی اہلیت، دونوں معاملات کا ایک دوسرے سے تعلق نہیں

سوئس کیسز اور زرداری کی اہلیت، دونوں معاملات کا ایک دوسرے سے تعلق نہیں

اسلام آباد… صدر آصف علی زرداری کی پارلیمنٹ کا رکن بننے کی اہلیت جو ماضی سے رو بہ عمل ہونے سے صدارت کے منصب کیلئے بنیاد بنتی ہے ،اس کا منی لانڈرنگ کیس سے کوئی تعلق نہیں او ر دونوں معاملات ایک دوسرے سے علیحدہ کرکے نمٹائے جائیں گے، مذکورہ دونوں معاملات اگرچہ 16 دسمبر [...]

امریکی شہریوں کاچالان مکمل،2فروری کوفرد جرم عائدہوگی

امریکی شہریوں کاچالان مکمل،2فروری کوفرد جرم عائدہوگی

سرگودھا …دہشت گردی کے الزام میں گرفتار پانچ امریکی شہریوں کے چالان کی چھان بین مکمل ہو گئی اوردو فروری کو فرد جرم عائد کردی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق علاقہ کے پبلک پراسیکیوٹر چوہدری ندیم اکرم چیمہ نے دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سرگودھا پولیس کی طرف سے داخل کرائے گئے چالان کی [...]

سپریم کورٹ کافیصلہ،رحمن ملک پہلاشکارہوسکتے ہیں

سپریم کورٹ کافیصلہ،رحمن ملک پہلاشکارہوسکتے ہیں

اسلام آباد… وزیر داخلہ رحمن ملک کو وفاقی کابینہ کے رکن اور رکن پارلیمنٹ کے طور پر فوری نااہلی کا سامنا ہے اور اگر این آر او پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد ہوجائے تو اس کے ساتھ ساتھ وہ سلاخوں کے پیچھے جانے کے مستحق قرار بھی پائیں گے۔وزیر داخلہ نے مبینہ طور [...]

تمام این آر او افراد کے اثاثے منجمد کرنے کے نیب کے احکامات، صدر زرداری کیخلاف کارروائی نہ ہوسکی

تمام این آر او افراد کے اثاثے منجمد کرنے کے نیب کے احکامات، صدر زرداری کیخلاف کارروائی نہ ہوسکی

اسلام آباد … سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کی روشنی میں وفاقی دارالحکومت میں صدر مملکت آصف علی زرداری کے اثاثے منجمد کرنے کے ابتدائی احکامات جاری کرنے کے بعد قومی احتساب بیورو (نیب) نے خوف زدہ ہو کر اثاثے منجمد کرنے کے وہ احکامات چیف سیکریٹری سندھ کو جاری کرنے سے روک دیئے [...]

Videos, Slideshows and Podcasts by Cincopa Wordpress Plugin

Log in | The Statesmen | A Radical Progressive Online Newspaper | Copyrights © 2009-2010 The Statesmen | Editor-in-Chief: Ibn-e-Umeed